EMDR تھراپی کے 8 مراحل
تکلیف دہ واقعات کے علاج کے لیے EMDR تھراپی کے 8 مراحل دریافت کریں۔ مسئلے کی نوعیت اور علاج کے منصوبے سے دوبارہ تشخیص تک اور بہت کچھ۔
ای ایم ڈی آر کے آٹھ مراحل
1. مسئلے کی تفصیلات اور علاج کی منصوبہ بندی
کلائنٹ کے مسئلے پر تبادلہ خیال کریں اور اس کو پرا سیس کرنے (processing) کے لئے تکلیف دہ واقعات کو ذہن میں رکھتے ہوئےعلاج کا منصوبہ تیار کریں۔ کلائنٹ کے اندرونی اور بیرونی وسائل کا جائزہ لیں۔
2. تیاری
ایک طبی تعاون قائم کریں۔ای ایم ڈی آر تھراپی کے عمل کی وضاحت کریں اور توقعات کا تعین کریں۔ کلائنٹ کے خدشات اور سوالات کو حل کریں۔ پیدا ہونے والی جذباتی پریشانی سے نمٹنے کے لئے کلائنٹس کو مخصوص تکنیک سکھائیں ۔
3. مسئلے کا تعین
دوبارہ عمل میں لانے ( ری پراسیسنگ) کے لئے کسی ایک واقعہ بشمول تصاویر ، عقائد ، احساسات اورجذبات جز سمیت کی شناخت کریں۔ ری پروسیسنگ سے پہلے ابتدائی ا سکورز کو بیس لائنز کے طور پر قائم کریں: بیان کردہ پریشانی کا درجہ (ایس یو ڈی) (Subjective Unit of Distress (SUD))اور سوچ پر یقین کا درجہ (وی او سی) ((Validity of Cognition (VOC)۔
4. حساسیت میں کمی لانا
جب کلائنٹ صدمے کے واقعے کے بارے میں سوچ لے تو آنکھوں کی حرکات ، ٹیپ ، یا دیگر دوہری توجہ( بی ایل ایس *(BLS کا طریقہ شروع کریں۔ کلائنٹ کے ایس یو ڈی کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کریں جب تک کہ یہ صفر (یا اگر مناسب ہو تو 1) تک کم ہوجائے جس سے نئے خیالات ، تصاویر ، احساسات اور جذبات ابھریں۔ * بی ایل ایس: دو ہری توجہ یا ایک وقت میں دو چیزوں پر توجہ دینا
5. ا نسٹالیشن
کلائنٹ جس مثبت یقین کو ٹارگٹ کئے گئے واقعہ سے منسلک کرنا چاہتا ہے اسے اس وقت تک مضبوط کرنے کی کوشش کریں ۔
جب تک کہ یہ کلائنٹ کو مکمل طور پر سچ محسوس نہ ہو۔
6. جسم کا جائزہ لینا /باڈی اسکین
کلائنٹ سےکہیں کہ وہ ٹارگٹ کئے گئے واقعہ وراس سے منسلک مثبت یقین دونوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے سر سے پاؤں تک جسم کا جائزہ لے یعنی باڈی اسکین کرے ۔ اور پھر دوہری توجہ کے کسی ایک طریقے کے ذریعے جسم میں باقی کسی بھی قسم کے نا خوشگوار احساسات / پریشانی /خلل کو پراسیس کریں ۔
7. اختتام
کلائنٹ کو موجودہ لمحے میں پرسکون حالت میں واپس آنے میں مدد دیں چاہے ری پروسیسنگ مکمل ہو یا نہ ہو۔ کسی واقعہ کی دوبارہ پروسیسنگ اس وقت مکمل ہوتی ہے جب کلائنٹ اس کے بارے میں غیر جانبدار محسوس کرتا ہے (ایس یو ڈی = 0)، مثبت یقین مکمل طور پر سچ لگتا ہے (وی او سی = 7)، اور جسم نا خوشگوار احساسات/ خلل سے مکمل طور پر پاک ہوتا ہے۔
8. دوبارہ جانچ کرنا
ہر نئے سیشن کے آغاز میں ، تھراپسٹ اور کلائنٹ حال ہی میں پروسیس شدہ یادوں پر تبادلہ خیال کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پریشانی کا درجہ اب بھی کم ہے اور مثبت سوچ مضبوط ہے۔ اس کے بعد علاج کے لئے اگلے ٹارگٹ اور سمت کا تعین کریں ۔
© 2021 ای ایم ڈی آر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن – تمام حقوق محفوظ ہیں
Date
April 10, 2023
Creator(s)
Muqaddas Asif
Contributor(s)
EMDR International Association
Practice & Methods
8 Phases
Extent
1 page
Publisher
EMDR International Association
Rights
© 2021 ای ایم ڈی آر انٹرنیشنل ایسوسی ایشن - تمام حقوق محفوظ ہیں
EMDR International Association. (EMDRIA members are licensed to use this content under Creative Commons BY-NC-ND 4.0).
APA Citation
Asif, M. & EMDR International Association. (2023, April 10). تھراپی کے 8 مراحل EMDR [Infographic].
Provenance
EMDR International Association gives permission to reprint and translate into Urdu the “8 Phases of EMDR Therapy PDF,” page 1, which first appeared on EMDRIA’s website. ©2021 EMDR International Association. Translated by: Muqaddas Asif (email:muqaddasasif@hotmail.com)
Audience
EMDR Therapists, General/Public
Language
Urdu
Content Type
Infographic
Original Source
8 Phases, EMDRIA Toolkits/Practice Resources
Access Type
Open Access